تاریخ عبرت کے صفحات پر مشتمل ہے

اس بات کی امید لگائے رکھنا کہ تاریخی حوادث بعینہ دوبارہ وقوع پذیر ہوں گے غلطی ہے۔ واقعات خواہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہی ہوں مگر پھر بھی ہر واقعے پر وقت اور ماحول کی اپنی چھاپ لگی ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے تاریخ سے سبق کے بجائے عبرت حاصل کی جاتی ہے۔

* * * * *

جن اشیاءپر سورج طلوع ہو کر غروب ہو جاتا ہے اُن میں سے ایک چیز بھی ایسی نہیں ہوتی جو تازہ رہ سکے۔

* * * * *

آج تک کوئی شخص اور کوئی قوم ایسی نہیں گزری جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چوٹی پر کھڑی رہ سکی ہو۔

* * * * *

انسان کو چاہیے کہ وہ تاریخ کے خوش کن او ر پُر لطف صفحات کے ساتھ ساتھ تھوڑا بہت ایسے صفحات کا بھی مطالعہ کرلیا کرے جو دہشتناک ہیں اور انسان کے جسم میں کپکپاہٹ پیدا کر دیتے ہیں ۔ اِس سے اُسے ضروری تنبیہہ حاصل ہو گی۔بصورتِ دیگر ممکن ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے اپنے افکار میں بچگانہ سطح پر ہی پڑا رہ جائے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2025 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔