مشعلِ برزخ

تہجد کی نماز انسان کے ہاتھ میں ایک مشعل کی طرح ہے جو برزخ کے اندھیرے کو دور کرتی ہے۔ دراصل پانچ وقت کی نمازوں میں سے ہر نماز بھی‘ انسان کے کسی نہ کسی اندھیرے گوشے کو روشن کرتی ہے۔وقت کے مُعیّن حصّوں پر روشنی بکھیرتی ہے۔نماز کے بغیر انسان دِین کی راہ پر نہیں چل سکتا اور ایماندار بھی نہیں رہ سکتا۔ہمارے پیغمبرﷺ اگر رات کو تہجد نہ پڑھ سکتے تو دن کو قضٰا کر کے پڑھ لیتے تھے۔ یقیناَ اس سے وہ ہمیں یہ درس دینا چاہتے تھے کہ زندگی میں خلا نہیں چھوڑنا چائیے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2025 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔