ایثار

ہر شخص کی ہمت اس کے قدوقامت کی قیمت کے مطابق ہوتی ہے۔ جو شخص محض اپنا ہی خیال رکھتا ہے وہ یا تو انسان ہی نہیں ہوتا اور یا پھر ایک ایسی مخلوق ہوتا ہے جس میں کوئی کمی رہ گئی ہو۔ حقیقی انسانیت کو جانے والی راہ اس اصول سے گزرتی ہے کہ دوسروں کے بارے میں سوچتے ہوئے اگر ضرورت پڑے تو اپنے آپ کو نظر انداز کر دو۔

* * * * *

انسان کو چائیے کہ اپنے عیوب کے معاملے میں سرکاری وکیل کا‘اور دوسروں کے قصوروں کے معاملے میں اُنہی کی طرف سے مقررشُدہ وکیل کا کردار ادا کرے۔

* * * * *

پختہ انسان اور حقیقی دوست وہ ہوتا ہے جوجہنم سے نکلتے ہوئے بھی اور جنت میں داخل ہونے سے پہلے بھی”پہلے آپ“ ہی کہتا ہے۔

* * * * *

شرائط خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہوں ‘ حقیقی انسان اپنی بالٹی میں دودھ دوہتے ہوئے دوسروں کی بالٹیوں کو بھی خالی نہیں جانے دیتا۔

* * * * *

تم بیج ڈالو اور چلتے بنو ۔ فصل جس کی قسمت میں ہو گی وہی کاٹے گا۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2025 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔