تنہائی

تنہائی کا احساس اُن شکستہ حال اور آوارہ گرد لوگوں کا لا علاج درد ہے جو اپنے دل کو ابدیت کے ساتھ ہم وقت نہیں کر سکتے اور اپنی روح میں غیر فانی ہونےکی سوچ کا خمیر نہیں اٹھا سکتے۔ یوں لگتا ہے کہ اس قسم کے لوگ اپنے جذبات کو ضد کے طور پر جوش دِلاتے رہتے ہیں ۔اور جب تک اُن کی روحوں کو ہستی کا حقیقی چہرہ دکھائی نہیں دیتا تب تک یہ قنوطیت کی دھندلی فضا سے نجات حاصل نہیں کر سکیں گے۔اور نہ ہی ساری ہستی کے ساتھ گھل مل کر ہر شے سے دوستی اور بھائی چارہ قائم کر سکیں گے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2025 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔